دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان کی ہٹ لسٹ پر موجودافغان گلوکارہ ملک چھوڑنے میں کامیاب ، امریکی طیارے میں کابل سے روانہ ہوگئیں ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ماضی میں طالبان کی دھمکیاں برداشت کرنے والی افغان گلوکارہ طالبان کو چکما دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ وہ ہفتے کے روز کابل ایئرپورٹ پر بھیس بدل کر امریکا روانہ ہونے میں کامیاب ہوئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آریانہ دوپہر کے وقت ایئرپورٹ پہنچیں اور امریکی فورسز کے تعاون سے خاموشی سے طیارے میں سوار ہو گئیں ۔
یہ بھی پڑھیے
انہوں نے دوران سفر تصاویر جاری کیں اور مداحوں کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک چھوڑنے کا دکھ ہے مگر یہ ضروری تھا۔ طالبان ان کی زندگی کے مخالف ہیں ۔ ماضی میں بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں آریانہ نے کابل میں اپنے فیشن برانڈ کا افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے خطرات کے باوجود کابل میں ایک فیشن شو منعقد کرایا جس میں خواتین ماڈلز کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئ