SUPER LEADS

کراچی کی فلائیٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 220ہو گئی

وقت اشاعت :23اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔  کراچی کی فلائیٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 220ہو گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی ہیں ۔ وہ گزشتہ ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا آکسیجن لیول بہتر ہوا مگر اتوار کی صبح حالت دوبارہ بگڑ گئی۔ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیاجہاں وہ دم توڑ گئیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ایک ہفتےسے زیر علاج تھیں ۔ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔ پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں

Related Articles

Back to top button