راولپنڈی کےمدرسےکامعلم بھیڑیابن گیا،7سالہ بچی سےزیادتی

وقت اشاعت :23اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی ۔ راولپنڈی کے مدرسے کا معلم بھیڑیا بن گیا، 7سالہ بچی سے زیادتی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پیرودھائی کے علاقے میں  مدرسہ ضیا البنات کے معلم  کی سات  سالہ طالبہ سے زیادتی، نشہ آور دوا پلاکر گھناؤنا فعل کیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد گھر فون کیا اورکہا کہ بچی کی طبیعت خراب ہے آکرلے جائیں ۔ جب مدرسے پہنچی تو بیٹی کو بے ہوش پایا۔ بچی کی ماں سی پی او کی کھلی کچہری جا پہنچی اور انصاف کی فریاد کی۔ سی پی او راولپنڈی  نے موقع پر احکامات جاری کرتے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔ پولیس نے مطابق بچی کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ معلم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں