اگر 31اگست کے بعد بھی غیر ملکی فوجیں نہ نکلیں تو سنگین نتائج ملیں گے ، افغان طالبان کی دھمکی

وقت اشاعت :24اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،کابل ۔  اگر 31اگست کے بعد بھی غیر ملکی فوجیں نہ نکلیں تو سنگین نتائج ملیں گے ، افغا ن طالبان کی دھمکی نے پھر خدشات کو جنم دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغان طالبان نے پھر ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ اکیتس اگست تک ہر صورت غیر ملکی فوجوں کو افغانستان چھوڑنا ہوگا۔  جن کے پاس ویزہ ہے ہم ان سے تعاون کریں گے ۔ ڈیڈ لائن کے بعد بھی جانے   کی اجازت ہوگی ۔ لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ ڈیڈ لائن میں ہی توسیع کردی جائے تو یہ ممکن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پینٹاگون ترجمان نے فورسز کے قیام میں توسیع پر غور شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق امریکی فورسز کے قیام کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح برطانیہ نے بھی امریکا سے رابطہ کیا ہے اور فوجیوں کو سامان سمیت بحفاظت واپس بلوانے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع کرانے پر اصرار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس اور جرمنی بھی عسکری سازو سامان کی بحفاظت واپسی کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع چاہتے ہیں ۔