بالی وڈ میں کام کے لئے آنے والی روسی اداکارہ کی گوا میں پراسرار موت

وقت اشاعت :24اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ بالی وڈ میں کام کے لئے آنے والی روسی اداکارہ کی گوا میں پراسرار موت ، لاش پنکھے سے لٹکی ملی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی فلموں میں کام کرنے والی روسی اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی  ہے جس  پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ 25سالہ الیگزینڈرا جاوی  کی لاش کچن میں لٹکتی پائی گئی ۔ اداکارہ گوا میں ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں ۔ وہ پہلے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتی تھیں مگر کچھ عرصے سے اکیلی تھیں ۔

ان کے سابق دوست کے مطابق وہ گزشتہ روز ان کے فلیٹ پہنچے تو انہوں نےد روازہ نہ کھولا۔ پولیس کو اطلاع دی تو لاش مل گئی ۔ پولیس کے مطابق اداکارہ ڈیپریشن کا شکار تھیں اور سکون آور ادویہ لیتی تھیں ۔ ان کی موت کو خود کشی قرار دیا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ  روسی ماڈل  نےتامل فلم ‘کنچنا 3’ میں اداکاری  کے جوہر دکھائے تھی جبکہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی تھیں ۔