دی سپرلیڈڈاٹ کام ، لندن : انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT 2025)دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئرشو ہے، جو ہر سال جولائی میں انگلینڈ کے گلووسٹر شائر میں واقع RAF فیرفورڈ کے ائر بیس پر منعقد ہوتا ہے۔ اس سال یعنی 2025 میں یہ شو 18 سے 20 جولائی تک جاری رہِا۔ اس سال ایڈیشن کا مرکزی موضوع “Eyes in the Skies” تھا جس کا مقصد ہوائی نگرانی، سمندری گشت، انٹیلی جنس اور ری کانسنس ایئرکرافٹ کی پیش کش پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔
پاکستان کیوں اس سال مرکز نگاہ رہا ؟
اس سال کے RIAT میں پاکستان ایئر فورس کے دو جنگی طیاروں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کامیابی حاصل کی، جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- JF‑17 تھنڈر Block III نے “Spirit of the Meet Trophy” جیتی۔ اس کا کریڈٹ اس کے منفرد رنگ سکیم اور غیرمعمولی صلاحیت پر تھا۔ طیارے نے پاکستان سے براہِ راست ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے لندن تک فضا میں مکمل فلائٹ کی جس پر اسے ٹرافی سے نوازا گیا۔
- C‑130H ہرکیولس کو "Concours d’Elegance Trophy” سے نوازا گیا، جو کہ اسے تکنیکی مہارت کی بنا پر دیا گیا۔
اس طرح پاکستان ایئر فورس کی یہ دوہری کامیابی بین الاقوامی سطح پر اس کی دفاعی اور فضائی قابلیت پر مہر ثبت کر گئی ۔
پاکستان کی دفاعی قابلیت اور فضائی ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پرپہنچان بن رہی ہے ۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس ایئر شو میں پاکستانی طیاروں نے دو ایوارڈز اپنے نام کئے جو کہ پاکستانی فضائی تاریخ کا غیر معمولی واقعہ تھا۔
کا لوہا منوایا۔
لندن (RAF Fairford) میں منعقدہ ایئر شو میں 59ممالک نے حصہ لیا اور مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھا کر خوب توجہ سمیٹی ۔ رینکنگ کے اعتبارسے اس ایئر شو میں حصہ لینے والے ممالک کی کارکردگی کچھ اس طرح رہی ۔
پاکستان
- JF‑17 Block III نے “Spirit of the Meet” ٹرافی جیتی، جس میں براہِ راست ایئر-ٹو-ایئر ری فیولنگ کے ساتھ لندن تک کی مہارت بھری فلائٹ شامل تھی
- C‑130H Hercules نے “Concours d’Elegance” ٹرافی حاصل کی ۔ یہ ایوارڈ اس طیارےکی ظاہری اور تکنیکی مہارت کی وجہ سے دیا گیا۔ بالخصوص طیارے کے اوپر شاہین کی پینٹنگ اس کی ظاہری خوبصورتی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ۔
امریکہ
- USAF E‑4B “Nightwatch” — طاقتور 747 طیارے نے سٹیٹک ڈسپلے میں اول پوزیشن حاصل کی ۔
قطر
Boeing F‑15QA Ababil — پہلی مرتبہ یورپ میں پیش کیا گیا۔ طیارے کے زیادہ پے لوڈ کی وجہ سے اسے خاصی پذیرائی ملی ۔
اٹلی
- Frecce Tricolori — اٹالین aerobatic ٹیم نے شیڈول کے مطابق مشقیں دکھائیں جسے بے حد سراہا گیا۔
کینیڈا
- RCAF CF‑188A Hornet — ایک نایاب طیارہ ٹھہرا جو برسوں بعد یورپ کی فضاؤں میں نمودار ہوا۔
سعودی عرب
- Saudi Hawks — BAe Hawk پر مشتمل طیاروں کے سکواڈ نے ڈسپلے کے دوران مہارت دکھا کر داد سمیٹی ۔
- متحدہ عرب امارات
- — MB‑339NAT طیاروں نے دھوئیں کے ذریعے خوبصورت پیٹرن بنایا ۔ ان مناظر کو پسند کیا گیا۔
- اردن
- Royal Jordanian Falcons — Extra XL طیاروں کی ٹیم نے کلاسیکی فارمیشن کےساتھ پرواز کی اور داد سمیٹی ۔
ڈنمارک
- Baby Blue Display Team — Saab T‑17 trainers کے ذریعےفارمیشن دکھائی ۔ یہ طیارے اس ایئر شو میں پہلی مرتبہ شامل ہوئے تھے ۔
سویڈن
- Saab JAS‑39 Gripen — طیاروں نے سولو اڑان بھری اور اپنی فارمیشن کے ذریعے تعریف پائی ۔
اس طرح مجموعی چارٹ اس طرح رہا۔
| ملک/ٹیم | نمایاں کارکردگی |
| پاکستان | دو ٹرافیاں جیتی (JF‑17 & C‑130) |
| امریکہ | E-4B static display میں مرکز نگاہ |
| قطر | F-15QA کا شاندار ڈیبیو |
| اٹلی، کینیڈا، سعودی، UAE، اردن، ڈنمارک، سویڈن | سولو فارمیشن کے ذریعے عوامی پذیرائی |




