SUPER LEADS

خواتین کو ہراساں کرنے پر پولیس 15منٹ میں ردعمل دینے کی پابند ہوگی ، آئی جی پنجاب نے خصوصی سیل بنا دیئے

وقت اشاعت :31اگست2021

علی نقوی، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ خواتین کو ہراساں کرنے پر پولیس 15منٹ میں ردعمل دینے کی پابند ہوگی ، آئی جی پنجاب نے خصوصی سیل بنا دیئے

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے صوبے بالخصوص لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں خصوصی سیل بنانے کی ہدایت کی ۔ اس سلسلے میں الگ فون لائنز کے اجرا کے لئے حکومت سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ مذکورہ سیلز ہر ضلع میں بنیں گے جہاں پولیس کے اعلیٰ افسر نگرانی کریں گے ۔ اگر کوئی خاتون ہراسگی کی اطلاع دے گی تو پولیس پندرہ منٹ میں رسپانس دینے کی پابند ہوگی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کے تحفظ کے لئے مربوط پالیسی لا رہی ہے ۔ اس پر سختی سے عمل ہوگا۔ اگر کوئی پولیس اہلکار فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خواتین کے تحفظ کے لئے معاشرے کو بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button