SUPER LEADSSUPER WORLD

طالبان نے اپنے وعدے کے برعکس خواتین پر تشدد شروع کردیا

وقت اشاعت :15ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ طالبان نے اپنے وعدے کے برعکس خواتین پر تشدد شروع کردیا، کابل کے مناظر سامنے آگئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغان طالبان نے اپنی یقین دہانیوں اور وعدوں کے برعکس خواتین پر تشدد شروع کر دیا ہے ۔ افغانستان کی ایک مصروف شاہراہ پر طالبان جنگجو کی جانب سے لڑکی کو چھڑی سے مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق ڈپٹی اسپیکر فوزیہ کوفی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک پہنی ایک لڑکی کو مسلح طالبان جنگجو چھڑی سے مارتا ہے لیکن لڑکی بغیر کوئی ردعمل دیے روڈ کراس کرتی ہے۔ افغان طالبان ترجمان سہیل شاہین یا ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر طالبان کے خلاف ٹرینڈ بن گیا، ٹویٹر صارفین نے طالبان کی اس انتہا پسندی پر کھل کر تنقید کی ۔ واضح رہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاپنی پہلی پریس کانفرنس میں خواتین  کو حقوق دینے کی بات کی تھی جبکہ سہیل شاہین نے کہا تھا کہ خواتین کے لئے برقع ضروری نہیں ہوگا البتہ انہیں حجاب لازمی لینا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button