بپن راوت کا ہیلی کاپٹر کیسے کریش ہوا ؟ بھارتی حکومت کو واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن وردن سنگھ کے آنکھیں کھولنے کا انتظار

وقت اشاعت :89دسمبر2021

دی سپر لیڈڈاٹ کام، نئی دہلی ۔ بپن راوت کا ہیلی کاپٹر کیسے کریش ہوا ؟ بھارتی حکومت کو واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن وردن سنگھ کے آنکھیں کھولنے کا انتظار  ہے ، تحقیقات  میں تیزی آگئی۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ جنرل بپن راوت ،ان کی اہلیہ اور دیگر 11افراد ہلاک ہو گئے ۔  ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص گروپ کیپٹن ورون سنگھ  ہیں جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں ۔

حادثے کی وجوہات تک پہنچنے کے لئے بھارتی حکومت ان کے آنکھیں کھولنے کے انتظار میں ہے  جو ابتدائی اطلاعات کے مطابق کومے میں چلے گئے ہیں ۔  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملکی فضائیہ کا ایم آئی17 وی۔فائیو ہیلی کاپٹر ایک محفوظ کاپٹر سمجھا جاتا ہے ۔ جائےحادثہ سے ملنے والی لاشیں مکمل طورپر جل چکی ہیں ۔ ان کی شناخت  کیلئےڈی این اے ٹیسٹ کیاجائےگا۔ بھارتی میڈیا کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں جنرل بپن راوت کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے دیکھا جا سکتا ہے  تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے ۔