شاہ محمود قریشی کی ماسک ڈپلومیسی کس حد تک کامیاب رہی ؟

وقت اشاعت :8دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، برسلز ۔ شاہ محمود قریشی کی ماسک ڈپلومیسی کس حد تک کامیاب رہی ؟ پاکستانی وزیر خارجہ نےد ورہ برسلز پر سب کو حیران کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے  پر برسلز پہنچے ہیں ۔ انہوں نے دورے کے پہلے روز ہی اہم ملاقاتیں کیں اور دنیا کو طالبان کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی ساتھ ہی امن کے حوالے سے اپنے ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا۔ بیلجیم کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی  ویلمس سے ملاقات مرکز نگاہ بنی رہی ۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور بیلجیم کے پرچم کا  فیس ماسک  استعمال کیا  جسے بلیجیم کے میڈیا نے بھی خاصی کوریج دی ۔ انہوں نے ملاقات کےد وران صوفی ویلمس کو پاکستانی پالیسی سے آگاہ کیاساتھ ہی دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صوفی ویلمس نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا پر پاکستان کے تعاون کو سراہا۔دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے تاہم ان رسمی مذاکرات میں نہ توتجارت بڑھانے کا عملی طور پر کوئی عنصر دکھائی دیا نہ ہی کوئی نیا معاہدہ ہوا البتہ شاہ محمود قریشی کا فیس ماسک ضرور توجہ کامرکز رہا۔

اس کے بعد وزیر خارجہ نیٹو ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نےنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کھل کر بات کی گئی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔