پریانتھا کو مارنے والوں نے مذہب کاغلط استعمال کیا، وزیراعظم کا اعتراف

وقت اشاعت :8دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پریانتھا کو مارنے والوں نے مذہب کاغلط  استعمال کیا، وزیراعظم  کا اعتراف، یقین دہانی کرائی کہ کچھ بھی ہو جائے ان لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ سیالکوٹ کو پاکستان کے لئے باعث شرمندگی قرار دیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانحے میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ وعدہ کرتے ہیں جب تک زندہ ہوں ایسا واقعہ دوبارہ کبھی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہجوم نے  دین کا  غلط استعمال کر کے جرم کیا۔ کس معاشرےمیں ہوتاہےکہ خود الزام لگایا اورخود ہی جج بن گئے؟پریانتھا  کمارا کی یاد میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران  پریانتھا کے اہلخانہ،سری لنکن حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ پریانتھا کماراکو بچانےکی کوشش کرنےوالے  ملک  عدنان کو تعریفی  سند سے نوازا گیا۔ تاجر  کمیونٹی نے سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کی کفالت کے لئے ایک لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کر نے کا اعلان کیا جبکہ  فیکٹری سے ملنے والی تنخواہ جاری رکھنے کا بھی  اعلان ہوا۔