SUPER LEADSSUPER WORLD

جس ملک کی مثالیں دیتے تھے وہ بھی آئی ایم ایف سے قرض مانگنے چل نکلا

وقت اشاعت :28جولائی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ جس ملک کی مثالیں دیتے تھے وہ بھی آئی ایم ایف سے قرض مانگنے چل نکلا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بنگلہ دیش بھی معاشی بدحالی کی لپیٹ میں آگیا۔ بنگلا دیش نے ملک میں غیر ملکی ذخائر کم ہونے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کو ساڑھے چار ارب ڈالر قرض کی درخواست دیدی جس پر غور شروع کر دیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق بنگلا دیش کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کے غیر ملکی ذخائر بالخصوص ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اب عالمی مالیاتی ادارے سے ساڑھے چار ارب قرض فراہم کرنے کی درخواست کی  گئی ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا ناگزیر ہو چکا تھا۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کے محرکات عالمی ہیں۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گیس کی طلب کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور بعض اوقات دن میں 13 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی  ہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں بدترین بحران کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھی خطرناک حد تک کمی ہو چکی ہے ۔ مساجد سے ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کم سے کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ عوام کو بھی کہا جارہا ہے کہ بجلی کا جہاں تک ممکن ہو سکے کم استعمال کریں ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کئی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بنگلہ دیش کی ترقی کی مثالیں دی جاتی رہی ہیں

Related Articles

Back to top button