دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان درآمدات پر انحصار کرنے لگا، عالمی بینک نے تشویش ظاہر کردی ، آؤٹ لک رپورٹ میں معاشی عدم استحکام کی نشاندہی کرتےہوئے ساتھ ہی رواں مالی سال میں بحالی کا عندیہ دے دیا۔
دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کی درآمدات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات کی نسبت درآمدات میں زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان کو نجی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے دوران پاکستان کی معیشت میں بحالی دیکھنے میں آئی ۔ کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے وباء کے اثرات کو کم کیا گیا۔ پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد رہی۔ سال 2020 میں کورونا وبا کے باعث شرح نمو 0.5 فیصد تک سکڑ گئی تھی۔