دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، دبئی ۔ شیر بوڑھا بھی ہو جائے تو پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، شعیب ملک کے چھکوں پر کرکٹ ماہرین کا خراج تحسین ، لیجنڈ قرار دے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شارجہ کے میدان میں شعیب ملک نے چھکوں کی بارش کر دی۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری محض 18 گیندوں پر مکمل کی اور شائقین سے خوب داد وصول کی ۔ شعیب ملک کی اننگز کی خاص بات ان کے 6فلک شگاف چھکے تھے ۔ جن میں سے ایک چھکا سٹیڈیم کی چھت سے لگا۔ سکاٹش باؤلرز بے بسی سے گیند کو سٹیڈیم سے باہر جاتا دیکھتے رہے ۔ شعیب ملک کی سپر فارم اور پاور ہٹنگ سے کرکٹ ماہرین نے ان کی دل کھول کر تعریف کی ۔ کرک انفو کے تجزیے کے مطابق شیر بوڑھا بھی ہو جائے تو پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ شعیب ملک کی کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ آج بھی برق رفتار بلے باز ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
کرکٹ تجزیہ کار مائیکل فرانسکو نے اپنے تجزیے میں شعیب ملک کو لیجنڈ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شعیب ملک چھکے مار رہے تھے یوں معلوم ہوا کہ ایک تیز کرکٹ کھیلنے والا نوجوان بالرز کی پٹائی کر رہا ہے ۔