دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان میں مہنگائی کی صورتحال دنیا سے بہتر ہے ،وزیراعظم نے صورتحال پھر تسلی بخش قرار دے دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھی۔انہوں نے عوامی ردعمل کے برعکس ایک مرتبہ پھر صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور واضح کیا کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے۔ادھر مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق عوام کو غلط تاثر دیا جارہا ہے۔کورونا کے بعد اس وقت پوری دنیا میں مشکلات ہیں۔ تمام معاشی اشاریے مثبت جارہے ہیں ۔آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری آ