دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ اسلام آباد۔ فیکٹری منیجر کی تشدد سے ہلاکت کے بعد سری لنکا کا پاکستان سے احتجاج ،متعدد ممالک کے سفارتخانوں کی تشویش بڑھنے لگی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سیالکوٹ واقعے کے بعد سری لنکن حکومت نے دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے سخت ایکشن کی یقین دہانی کرا دی اور اب تک کی پیش رفت اور گرفتاریوں سے آگاہ کیا۔سری لنکن حکام نے مذہب کے نام پر اپنے شہری کے قتل کی تفصیلات مانگیں ، اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سری لنکن حکومت نے سخت رویہ اپنایا ہے ۔
دوسری جانب خبر میڈیا پر آنے کے بعد تبصروں کی بھرمار ہو گئی ۔ اسلام آباد میں موجود کئی سفارتخانوں نے سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ امریکا نے اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کو محتاط رہنے کا کہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مغربی میڈیا کے مطابق پاکستان میں موجود مختلف ممالک کے سفارتخانے تشویش کا اظہا ر کر رہے ہیں ان کے مطابق پاکستان میں بڑھتی انتہا پسندی سے غیر ملکیوں کی جان کو شدید خطرات ہیں۔