SUPER LEADS

کابل میں شدید برفباری ، قندھار میں سیلابی کیفیت، برف ہٹانے کامحکمہ رہا، نہ سیلاب سے نمٹنے کا کوئی نظام بچا

وقت اشاعت :4جنوری2022

نصر اللہ آفریدی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام۔ کابل میں شدید برفباری ، قندھار میں سیلابی کیفیت،  برف ہٹانے کامحکمہ رہا، نہ سیلاب سے نمٹنے کا کوئی نظام بچا، افغان عوام بے حال ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغانستان میں موسم سرما قہر بن کر عوام پر ٹوٹ پڑا ہے ۔ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔ موسم کی سختی نے عوام کی مشکلات بڑھائیں تو قدرتی آفات سے نمٹنے والا ادارہ خاموش دکھائی دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کا ادارہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عملی طور پر مفلوج ہو چکا ہے ۔ گزشتہ سال کی نسبت اب سیلاب اور طوفان سے نمٹنے کا کوئی نظام  نظر نہیں آرہا۔ کابل میں شدید برفباری کے باعث چند اہلکار ہی سرکاری عمارتوں سے برف ہٹانے کا کام کرتے نظر آئے۔ یوں معلوم ہورہا ہے جیسے طالبان طاقت کے زور پر اداروں سے کام لے رہےہیں جبکہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ۔

افغان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے برفباری جاری رہے گی ۔ کابل کے رہائشیوں نے منگل کا آغاز برفباری اورشدیدسردی سےکیا۔شہر بھر میں برفباری  سے ہر طرف سفیدی دکھائی دیتی ہے ۔ ادھرقندھار میں ایک دن کے وقفے کے بعدگزشتہ رات ایک بار پھر موسلادھاربارش   نے جھل تھل ایک کر دیا ہے  ۔ مسلسل بارشوں کے باعث قندھار شہر اوردیگر اضلاع میں  سیلابی صورتحال ہے ۔ ہلمند کے گریشک ضلع میں سیلاب کی وجہ سے ہرات کو قندھار  سے ملانے والی مرکزی سڑک بند ہو گئی۔ یہ سڑک کب بحال کی جائے گی کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ متاثرہ اضلاع میں کاروبار زندگی معطل ہے جبکہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔

Related Articles

Back to top button