SPORTSSUPER LEADS

شین وارن پاکستانی اور بھارتی کرکٹروں کے ذبردست مداح تھے ، ٹنڈولکر اور انضمام کو لیجنڈ مانتے تھے

وقت اشاعت :5مارچ2022

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، سڈنی ۔ شین وارن پاکستانی اور بھارتی کرکٹروں کے ذبردست مداح تھے ، ٹنڈولکر اور انضمام کو لیجنڈ کہا کرتے تھے  ۔

 دی سپر لیڈ لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا کے لیجنڈ سابق لیگ سپن باؤلر شین وارن اچانک وفات پا گئے ۔ وہ تھائی لینڈ میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی وفات ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ شین وارن کی اچانک موت پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

شین وارن کی وفات سے چند گھنٹے قبل ان کا آخری ٹویٹ ۔۔ جس میں وہ روڈ مارچ کی وفات پر اظہار افسوس کر رہے تھے۔

وہ کچھ ہی دیر بعد پہلے سوشل میڈیا پر آن لائن تھے ۔ ان کی آخری ٹویٹ وفات سے چند گھنٹے قبل کی تھی۔ حیرت انگیز طور پر ان کے ملازمین نے بہت دیر سے ان کے کمرے کی بندش پر حیرانی کا اظہار کیا۔ دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملا۔ اندر داخل ہوئےتو شین وارن مردہ حالت میں موجود تھے ۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی خاندانی رازداری  بحال رکھنے  کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ ہیں ۔

شین وارن کی وفات کے حوالے سے بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شین وارن بھارتی اور پاکستانی جارح مزاج بلے بازوں سے خاصے متاثر رہتے تھے۔ بالخصوص سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق   کو لیجنڈ کہتے تھے ۔ اجے جدیجہ نے شین وارن سے منسوب ایک بیان کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ شین برصغیر کے جارح مزاج بلے بازوں کو گیند کرانا ہمیشہ چیلنج سمجھتے تھے۔ سچن ٹنڈولکر نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا وہ ہمیشہ یاد آئیں گے ۔

اسی طرح وسیم اکرم نے ان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا شین وارن بطور لیگ سپنر رول ماڈل تھے ۔ ان کی وفات پر دکھ ہوا ، مشکل کی گھڑی میں وہ وارن کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1499756145371668485

کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ سپنرشین وارن کی عمر 52 برس تھی ۔ انہوں نے 15 سالہ کرئیر کے بعد

2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تاہم 2013 تک وہ لیگ ٹی ٹوینٹی کرکٹ بھی کھیلتے رہے ۔

شین وارن نے 145 ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلے جن میں انہوں  نے کل 708 وکٹیں اڑائیں ۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلروں میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔

Related Articles

Back to top button