BREAKINGSUPER WORLD

عالمی عدالت انصاف  کا روس کو جنگ روکنے کا حکم ، کیا پیوٹن حکم مانیں گے ؟

وقت اشاعت:17مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ عالمی عدالت انصاف  کا روس کو جنگ روکنے کا حکم ، کیا پیوٹن حکم مانیں گے ؟روسی سرکاری میڈیا نے پیوٹن کے انکار  کے اشارے دے دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے پیوٹن کو فوری جنگ بندی کا کہہ دیا ہے ۔ بدھ کے روز عالمی عدالت انصاف کے اعلامیہ کے مطابق فروری کے ماہ میں روس نے یوکرین پر جنگ مسلط کی تھی ۔ اس جنگ میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ یوکرین کامواصلاتی نظام مفلوج ہو گیا جبکہ شہری آبادی براہ راست اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔ عدالت کے مطابق روس کو جنگ بندی کی طرف آنا ہوگا۔ دوسری جانب یوکرین  کے صدر نے اس فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے ۔ روس نے عوام کے خلاف ہتھیار اٹھا رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو میں شمولیت نہیں چاہتے ۔ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ روس جارحیت دکھا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ ادھر روسی سرکاری میڈیا نے عالمی عدالت انصاف کی جانبداری پر سوال اٹھا دیئے ۔ مبصرین کے مطابق روس کسی دباؤ میں آنے کے لئے تیار نہیں

Related Articles

Back to top button