BREAKINGSUPER LEADS

پاکستان میں 5 سے 11 سال کی عمرتک کےبچوں کو کوروناویکسین لگانےکاآغازہوگیا

وقت اشاعت :19ستمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ پاکستان میں 5 سے 11 سال کی عمرتک کےبچوں کو کوروناویکسین لگانےکاآغازہوگیا ، حکومت نے ویکسی نیشن  کی کوئی فیس مقرر نہیں کی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قومی  ادارہ صحت   نے ملک میں بچوں کے لئے فری ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ ابتدائی طور  پانچ سے گیارہ سال تک کےبچوں کو کورونا ویکسین لگائی  جائے گی ۔ این آئی ایچ کی جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگوائی جائے جبکہ دونوں خوراکوں کے درمیان 56 دن سے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس  سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 90 مثبت کیسز سامنے آئے جس میں 19 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

Back to top button