PAKISTANSUPER LEADS

والدین کی خاندان کے دو افراد کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ والدین کی خاندان کے دو افراد کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش، خوش قسمتی سے بیس سالہ شمائلہ بچ گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےمطابق لاہور میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ سگے والدین نے بیٹی کے قتل کا منصوبہ بنایا۔بیس سالہ شمائلہ کے دو چچا بھی غیرت کے نام پر شمائلہ کو قتل کرنے کے منصوبے میں شامل ہوئے ۔وقوعہ کے روز والدین نے شمائلہ کو گولیاں مار دیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔

محلے داروں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کےمطابق لڑکی کے والدین اور دو چچاؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لاہور کے تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمائلہ  نے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے گھر والوں کو رنجش تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے بہانے سے گھر بلایا جبکہ اس کا شوہر اس وقت وہاں موجود نہیں تھا۔ اسی دوران جھگڑا ہوا اور والدین نے اپنی بیٹی پر شادی ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ انکار پر گولیاں مار دیں ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے دو چچا بھی اس موقع پر موجود تھے اور شادی ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے

بیوی گھر بلا کر مساج کراتی تھی ، شوہر کا مساج کرنے والے شخص کو قتل کے بعد اعترافی بیان

Related Articles

Back to top button