سمندر ی طوفان نے پاکستان اور بھارتی ساحلی پٹی پرتباہی مچا دی

وقت اشاعت :15جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ سمندری  طوفان نے پاکستان اور بھارتی ساحلی پٹی پرتباہی مچارکھی ہے ۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر  منتقل کیا گیا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سمندری طوفان بپر جوئے نے ساحلی علاقے کیٹی بندر پر بڑی تباہی مچائی ہے ۔ ساحلی پٹی میں لہریں بیس فٹ تک بلند ہیں ۔ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اب تک پوری ساحلی پٹی سے ستر ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے ۔ گزشتہ رات سمندری پانی ٹرٹل آئی لینڈ میں داخل ہو گیا۔اسی طرح بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے بھی متاثر ہوئےہیں ۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے ۔

بپر جوائے کا دائرہ بھارتی گجرات تک وسیع ہے جہاں دو روز سے طوفانی بارشیں جاری ہیں ۔ ممبئی سے ملحقہ ساحلی پٹی کو نقصان پہنچا ہے ۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے ڈوبے پڑے ہیں ۔ بھارتی  محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوئے  نے گجرات کی ساحلی پٹی کو تباہ کر دیا ہے  ۔ طوفان کی شدت برقرار ہے ۔ ریسکیو انتظامات میں تیزی لائی گئی ہے ۔ ادھر ماہرین موسمیات کے مطابق سمندرمیں بننے والا سائیکلون غیر معمولی ہے ۔ اس قدر شدت کا طوفان لگ بھگ چھ دہائیوں بعد آیاہے ۔اسی علاقے میں 1964میں اس شدت کا طوفان آیا تھاجس سے دونوں ممالک کو بڑا نقصان پہنچا تھا۔