SPORTS

ٹیسٹ کرکٹ کےسب سے بڑے قبرستان میں خوش آمدید

ٹیسٹ کرکٹ کےسب سے بڑے قبرستان میں خوش آمدید ، جی ہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ بلے بازوں کے لئے قبرستان بن گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےمطابق ملتان ٹیسٹ کی سلو اور ٹرننگ وکٹ بلےبازوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے ۔ اس میچ میں کمٹیٹرز کا ایک جملہ خاصا وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے وکٹ کو قبرستان کہا۔ اسی طرح سٹمپ کے نیچےلگے مائیک پر محمد رضوان کی دوران وکٹ کیپنگ آواز بھی دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو ایک عجیب احساس دلانے کے لئے کافی ہےجب انہوں نے کریز پر آنے والے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کہا "ویلکم ٹو گریف یارڈ برادر ، یعنی قبرستان پہنچنے پر آگ کو خوش آمدید ۔

پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی روز 20 وکٹیں گرگئیں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز ملتان میں شروع ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ بہت زیادہ ٹرن لیتا رہا۔  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں جلد احساس ہو گیا کہ معاملات اتنے آسان نہیں ۔ یہاں قبرستان  میں سنبھل کر کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہے ۔ پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔  ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی سپن بالنگ کے آگے بے بس دکھائی دیئے ۔ پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

یوں ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔اس سے قبل اسی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن 19 پلیئرز کے آؤٹ ہونے سے ریکارڈ بنا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں بھی ایک دن میں 18 وکٹیں گری تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں میچز ملتان میں ہی کھیلے گئے۔

 

Related Articles

Back to top button