ملتان: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی ۔ یہ وکٹ بلے بازوں کے لئے ایک بھیانک خواب ثابت ہوئی ۔ پہلےہی روز جہاں دو اننگز تمام ہوئے وہیں دوسرے ہی روز میچ کا فیصلہ آگیا۔ ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو اسکے ہوم گراؤنڈ پرہرا دیا۔ قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے فیض یاب ہوئے ۔ انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پررنز رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نائٹ واچ مین کاشف علی اس کے بعد بولڈ ہوگئے۔ دوسرے روزپاکستان کومیچ جیتنے کیلئے 178 رنز درکار تھے مگر آغاز ہی مایوس کن رہا۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بناسکے۔پوری ٹیم 133پر پویلین جا بیٹھی ۔