پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ، بے فکر ہو کر جائیں ، آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا اپنی ٹیم کو مشورہ

وقت اشاعت :31دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ، بے فکر ہو کر جائیں ، آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا اپنی ٹیم کو مشورہ، سخت مقابلے کی پیشگوئی کر دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق   آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے پاکستان کوعالمی کرکٹ کے لئے انتہائی محفوظ قرار دے دیا ۔ پاکستانی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی  کھلاڑیوں کو بے فکر ہوکر پاکستان جانا چاہیے ۔ وہاں عالمی کرکٹ ہو چکی ہے ۔ پی ایس ایل پر بھی سب کی نظریں ہیں ایسے میں آسٹریلوی کرکٹرزکو جم کر کھیلنا چاہیے ۔

  بین کٹنگ نے کہا کہ وہ ایک بار بھی پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستانی شائقین کو آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر دیکھ کر شاید کچھ جھنجھلاہٹ ہوگی لیکن  امید کی جاسکتی ہے کہ جب ٹیم آسٹریلیا آئے گی تو پاکستانی شائقین ان کے کھیل کو بھی پسند کریں گے ۔پاکستانی عوام خاصے پرجوش ہیں ۔ ماضی میں دیکھ چکے ہیں کہ پاکستان میں سٹیڈیم بھرے ہوئے تھے ۔ پی ایس ایل کاجنون بھی نظر آتا ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں  دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔