پنجاب میں کورونا مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بازار، مارکیٹیں ، دکانیں نو روز کے لئے مکمل بند ہونگے ۔
عید پر پبلک مقامات بھی بند رہیں گے۔ پارکس ، چڑیا گھر نہیں کھولیں جائیں گے ۔ اسی طرح درزی کی دکانیں اور بیوٹی پارلرز بھی کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہو گی ۔ اسی طرح دودھ دہی کی دکانوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
آل پاکستان انجمن تاجران نے عید سے چار روز قبل کاروبار بند کرنے کاحکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے ۔ تاجروں کے مطابق عید پر کاروبار بند کرنے کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا۔
دوسری جانب سندھ میں بھی پارکس اور عوامی مقامات چار اگست تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔