کس نےاین آراومانگا؟ شہبازشریف کا حکومت سے سوال ۔۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ این آر او نہیں دوں گا کے نعرے لگانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا۔
حکومت ادھر اُدھر کی ہانکنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی عمران خان سے این آر او نہیں مانگا۔
عمران خان صرف ناکامی چھپانے کے لئے بیان بازی چاہتے ہیں ۔
شہبازشریف نے شکوہ کیا کہ کیا دودھ کے دھلے افراد وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں ؟ کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے کراچی سے پشاور تک کاروبار تباہ کر دیا ہے ۔
تاجر طبقہ رو رہا ہے ۔ہر طرف مہنگائی کے ڈیرے ہیں ۔ عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ۔ ریلیف کے بجائے تکلیف دی جارہی ہے ۔
پاکستان چینی برآمد کرتا تھا آج درآمد کر رہا ہے ۔لوگ پرانا پاکستان یاد کر رہےہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے :میاں صاحب کیا سوچ رہے ہیں ؟
معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا۔قرضے لینے پر مرنے کو ترجیح دینے والے اب کیا خود کشی کریں گے ؟
شہبازشریف نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ۔ پریس کانفرنس میں ن لیگ نے حکومتی دو سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر بھی جاری کردیا۔
خارجہ پالیسی تباہ ، ہم اکیلے رہ گئے ، خواجہ آصف
اس موقع پر خواجہ آصف نے ملکی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے بگاڑ لی ۔
حکومت نے سعودیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا بھی خیال نہیں کیا۔
متحدہ عرب امارات سے بھی بگاڑ لی گئی ۔ حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے کشمیر پر پاکستان کے حق میں بیان دیا۔ مگر اس حکومت نے ملائیشیا سے بھی بگاڑ لی۔