SUPER LEADS

حکومت بتائےزیادتی کی شکارخاتون کی زندگی اب کیسےگزرےگی؟

دی سپر لیڈ ، لاہور۔ حکومت بتائےزیادتی کی شکارخاتون کی زندگی اب کیسےگزرےگی؟چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے  موٹر وے واقعہ کو ریاست کی ناکامی قرار دیتےہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔  چیف جسٹس ہائیکورٹ نے شدید اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ  کیا حکومت کو اندازہ ہے زیادتی کی شکار خاتون  کی  زندگی کیسے گزرے گی ؟

حکومت کو معافی مانگنی چاہیے۔ ہرجانہ دینا چاہیے ۔ خاتون خوفزدہ تھی ، سہمی ہوئی تھی ۔ پولیس بھی پہلے تماشا دیکھتی رہی ۔ موٹر وے انتظامیہ بھی ناکام رہی ۔

یہ بھی پڑھیئے : سانحہ موٹر وے کاایک ملزم شفقت گرفتار

کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی۔ بدقسمتی سے موٹروے پر سکیورٹی نہیں تھی۔  عمر شیخ کے بیان پر چیف جسٹس  نے مزید کہا  کہ اب وہ وقت گزر چکا جب معاف کر دیا جاتا تھا۔ اس کیس میں آسانی سے جان نہیں چھوٹے گی۔

چیف جسٹس نے کہا حکومت بتائےزیادتی کی شکارخاتون کی زندگی اب کیسےگزرےگی؟ جواب دینا ہوگا۔ متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم کر کے رپورٹ دی جائے۔ آئی جی پنجاب سے اہم شاہراؤں کا سکیورٹی پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاسم خان نے یہ بھی کہا کہ معلوم نہیں اس کیس میں تحقیقات ہورہی ہیں یا محض ڈرامے بازی چل رہی ہے ۔۔

Related Articles

Back to top button