کیلیفورنیامیں جہنم کادروازہ کھل گیا ۔ جنگلات کی آگ سے ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر بھسم ہوگئی ۔جنگل کی آگ سے شہری علاقے بھی متاثر ہونے لگے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق کیلیفورنیا کی آگ نے قریبی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ہر طرف آگ ہی آگ اور دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں ۔ قریبی کاؤنٹیز میں آگ پھیلتی چلی جارہی ہے ۔ ریاست کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔جبکہ براہ راست متاثر ہونے والے علاقے پہلے ہی خالی کرا لئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرے
لاس انجلس کے شمال میں جنگل مکمل راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ شمالی پہاڑیوں کو نو گو ایریا قرار دے کرآگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش جاری ہے ۔سان گبریل پہاڑیاں آگ سے دہکتی نظر آرہی ہیں ۔ بارنارڈینو نیشنل پارک میں چند فائر فائٹرز کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں ۔ جس پر ان کی جنگل میں تلاش جاری ہے ۔حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ پھیل رہی ہے ۔ اس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ یوں لگ رہا ہے جیسے کیلیفورنیامیں جہنم کادروازہ کھل گیا ہو۔