ایک اورسیاہ فام کی ہلاکت پرہنگامے

ایک اورسیاہ فام کی ہلاکت پرہنگامے ۔امریکا میں سیاہ فام  جارج فلائیڈ اور جیکب بلیک کی ہلاکت  کے بعد پولیس کی فائرنگ کاایک اور واقعہ پیش آگیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق نسل پرستی کیخلاف پھیلنے والے مظاہروں کی آگ حالیہ واقعہ کے بعد مزید پھیل گئی ہے ۔

لاس اینجلس میں پولیس نے سائیکل سوار سیاہ فام شخص کو گولی ماری ہے ۔ پولیس افسروں کے مطابق سیاہ فام شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ نہ رکا ۔

اس دوران اس واضح طور پر وہیکل کوڈ کی خلاف ورزی کی ۔ اگر قوانین کی خلاف ورزی ہوگی تو پولیس حرکت میں آئے گی۔

پولیس افسران نے مزید بتایا کہ  سیاہ فام شخص  بارہا رکنے کا اشارہ کیا ۔ پولیس نے اس سے زیادہ تفصیل جاری نہیں  کی ۔

دوسری جانب سیاہ فام شخص کی ہلاکت کےبعد شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔اور لاس اینجلس میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکی الیکشن کا طبل جنگ بج گیا

اہل خانہ نےا لزام لگایا کہ پولیس کا کردار پہلے بھی سب کو معلوم ہے ۔ جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔

پورٹ لینڈ میں بھی نسل پرستی کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ۔ بعض علاقوں میں صدر ٹرمپ کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔مظاہرین نے اس موقع پر بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں نسل پرستی کےخلاف نعرے درج تھے ۔

پورٹ لینڈ میں ہی ایک مشعل مظاہرین کے گروپ کا پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔ جس پر پولیس نے شیلنگ کی اورمرچوں والا سپرے فائر کیا۔ چند گھنٹوں کے اس مظاہرے میں ٹریفک بلاک رہی ۔

One thought on “ایک اورسیاہ فام کی ہلاکت پرہنگامے

Comments are closed.