SUPER LEADS

نوازشریف نےن لیگ کی عسکری قیادت سےملاقاتوں کااعتراف کرلیا؟

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ، لاہور۔ نوازشریف نےن لیگ کی عسکری قیادت سےملاقاتوں کااعتراف کرلیا؟ جمعرات کے روز ٹویٹر پیغام میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کوآئندہ ایسی ملاقاتوں سے روک دیا۔

نوازشریف نے کہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے۔۔ کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں ۔۔اورخودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکےلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔ قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

نوازشریف کی کھلے عام ٹویٹ سے ایک مرتبہ پھر ملکی سیاسی میں درجہ حرارت بڑھ گیاہے ۔ کیایہ سچ ہے کہ ن لیگ کے عسکری قیادت سے رابطے رہےہیں ۔ یہ رابطے کس نوعیت کے ہیں اس پر توبہت سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔ قائد ن لیگ نے یہ واضح اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ اگر کوئی ملاقاتیں ہوئیں تو خفیہ نہیں رہیں گی ۔ لیکن نوازشریف نےحالیہ ہونے والی ملاقاتوں کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم نواز کی مقبولیت کیوں بڑھ رہی ہے ؟

اس حوالےسے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان ملاقاتوں کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عسکری اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی کیا اشارہ دیتی ہے۔

Related Articles

Back to top button