SPORTS

کیاپاکستان کونیابوم بوم مل گیا؟

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ کیاپاکستان کونیابوم بوم مل گیا؟ جارح مزاج بلے بازخوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق  پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں  قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے میچ  میں خوشدل شاہ ایسے وقت میں میدان  میں آئے جب ان کی ٹیم سدرن پنجاب شدید مشکلات کا شکار تھی ۔ خوشدل شاہ نے آتے ہی لاٹھی چارج شروع کر دیا اور چوکوں چھکوں کی برسات کرتے رہے ۔ پچیس سالہ بلے باز نے 9چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے محض 35گیندوں پر سنچری مکمل کی ۔ یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیئے:کیویز کو زیر کرنا بڑا مشن ہوگا، بابر اعظم

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے  خوشدل کو ناقص فیلڈنگ کا بھی بھرپور فائدہ ملا۔ مخالف ٹیم کے فیلڈروں نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کی بیٹنگ پر آسان بال کو بھی باؤنڈری لائن کی جانب جانے دیا جبکہ خوشدل کو نو بالز سے بھی فائدہ ملا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق خوشدل شاہ کی کھیل میں مہارت نظر آرہی تھی ۔تیز اوسط سے کھیلنا انکی خوبی ہے مگر ریکارڈ ساز اننگز میں ان کے بعض چھکے انتہائی خوبصورت تھے اور بھرپور ٹائمنگ کے ساتھ  دکھائی دیئے ۔

خوشدل سے پہلے یہ ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا

  خوشدل شاہ سے پہلے یہی ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کے میچ میں 40گیندوں پر سنچری داغی تھی ۔ واضح رہے کہ خوشدل شاہ کی سنچری ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پانچویں تیز ترین سنچری ہے ۔

  دنیائے ٹی ٹوینٹی میں تیز ترین سنچری کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے ۔ جنہوں نے 30گیندوں پر سنچری جڑی تھی ۔ رشب پنٹ 32، وہان لیوب 33گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں ۔ اسی طرح چوتھی تیز ترین سنچری کا اعزاز آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز کے پاس ہے جنہوں نے محض 34گیندوں پر سنچری سکور کی تھی ۔ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر اور بھارت کے روہت شرما بھی پینتیس پینتیس گیندوں پر سنچریاں بنا چکے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button