نوازشریف فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتے تھے،عمران خان

نوازشریف فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتے تھے،عمران خان نے انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن اور خاص طور پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی چوری پکڑی گئی ہے تو سارے بے روزگار سیاستدان اکھٹے ہوگئےہیں ۔ انہوں نے اپنی ہی جماعت کےایک وزیر اسد عمرکے بھائی زبیر عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زبیر نے تو نوازشریف کو خامنہ ای سے ملا دیا۔ کہاں ایرانی لیڈر اور کہاں نہاری کھانے والا۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ن لیگ پر اظہار برہمی دکھاتے ہوئے کہا کہ جتنے مرضی جلسے کریں ہمارا جلسہ ان سے بڑا تھا۔ اگر ان لوگوں نےقانون توڑا تو ان کو پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔ اس مرتبہ وی آئی پی جیل بھی نہیں ملے گی بلکہ عام جیل میں ڈالا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیئے : سلیکٹرز جو سوغات لائے ہیں اسے واپس لے جائیں یہ نہیں چاہیے ، نوازشریف

انہوں نے کہا کہ ظہیر الا سلام کو معلوم تھا کہ نوازشریف نے چوری کی ہوئی ہے ۔ اسے لئے استعفے کا کہا ہوگا اور نوازشریف اس لئے جواب نہیں دےسکے کیونکہ وہ بھی جانتے تھے کہ ان کی چوری کا ظہیر الا سلام کو پتہ ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف باہر سے بیٹھ کر اداروں پر تنقید کر رہے ہیں ۔ ان کی کوئی اہمیت نہیں ۔ نوازشریف فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتے تھے،عمران خان نے مزید کہا کہ ناکامی کی صورت میں فوج کے خلاف ہوگئے ۔ آئی ایس آئی کو بھی پتہ تھا کہ نوازشریف نے کتنی جوری کی ۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی یہ جانتی ہے میں کیا کرتا ہوں ۔ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔