SUPER LEADS

عمران خان فوج،آئی ایس آئی کوٹائیگر فورس بناناچاہتےہیں،بلاول

25اکتوبر

عمران خان فوج،آئی ایس آئی کوٹائیگر فورس بناناچاہتےہیں،بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کےجلسےسے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ حکمرانوں کو تنقیدکا نشانہ بنایا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم  کو توڑنے کے خواب دیکھنے  والے ناکام رہیں گے۔ پیپلز پارٹی دو قدم آگے جانے کے لئے تیار ہے ۔کبھی پی ڈی ایم سے الگ نہیں ہونگے۔  عوام کو سانس لینے کی بھی آزادی نہیں ۔ گوجرانوالہ جلسہ ہی اسلام آباد کے لئے کافی تھا۔ بوکھلاہٹ میں غداری کے مقدمے بنا دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے:حکومت کو بڑا دھچکا ، جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

بلوچستا ن کے عوام اپنے وسائل پرحق مانگتے ہیں ۔ عوام کو حقوق دلانے کےلئے میدان میں اترے ہیں ۔سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہمارا مشترکہ مشن ہے ۔ تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے ہیں۔بہاولپور کے عوام سے پوچھیں ان کے صوبے کا کیا بنا؟

پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے گھر چھین لیے گئے۔ عمران خان فوج،آئی ایس آئی کوٹائیگر فورس بناناچاہتےہیں،بلاول بھٹو نے کہا شکر کریں سندھ میں ٹائیگر فورس نہیں آئی ۔عمران خان میں  حکومت چلانے کی  اہلیت ہی نہیں ۔ ایک طرف عمران ہیں دوسری جانب میں ہوں جو عوام کے ووٹ سے طاقت لیتا ہوں ۔ میں کٹھ پتلی نہیں اور نہ ہی کسی کے اشارے پر چلتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button