عمران خان کافیس بک کےسی ای اوکوخط سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مارک زکر برگ کو فیس بک پر اسلام مخالف مواد ہٹانے کا کہا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ خط ایسے موقع پر لکھا ہے جب بعض اسلامی ممالک فرانس کے آگے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام مخالف پوسٹ کی وجہ سےمسلمانوں کا دل دکھا ہے ۔ اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر ہولو کاسٹ جیسی پابندیاں لگائیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے۔ ایسا مواد نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔فیس بک پر اسلام مخالف نفرت انگیز موادپرمکمل پابندی ہونی چاہی۔
یہ بھی پڑھیے
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں۔بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں ۔ مسلمانوں کو شہریت، لباس، عبادت سے محروم کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کو اسلام سے جوڑا جارہاہے۔ اسلاموفوبیابنیاد پرستی کا سبب بنے گا۔ عمران خان کافیس بک کےسی ای اوکوخط وصول ہوگیاہے تاہم فی الوقت مارک نے کوئی جواب نہیں دیا۔