SUPER LEADSSUPER WORLD

افغانستان میں ٹی وی چینل سے وابستہ تین لڑکیاں قتل

وقت اشاعت :3مارچ2021

افغانستان میں ٹی وی چینل سے وابستہ تین لڑکیاں قتل  کر دی گئیں ۔ فائرنگ کے واقعات جلال آباد میں پیش آئےجہاں دہشت گردوں نے گھات لگا کر لڑکیوں کو ٹارگٹ کیا۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق تینوں لڑکیاں نجی ٹیلی وژن نیٹ ورک  انعکاس   کے ڈبِنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھیں۔افغان میڈیا کے مطابق تینوں   دومختلف حملوں میں ماری گئیں۔

پہلا حملہ مقامی وقت کے مطابق چار بجے اس وقت ہوا جب سعدیہ اور شہناز اپنے گھر واپس آرہیں تھیں۔دوسراحملہ اس واقعے کے  کچھ  ہی دیر بعد ہوا ۔جس میں مرسل حبیبی ماری گئیں۔

افغانستان میں ٹیلی وژن  اور ریڈیو نیٹ ورک کےسربراہ  زلمے  لطیفی نے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ تینوں  خواتین بہترین ڈبنگ کرنیوالی تھیں۔ادھر طالبان نے تینوں خواتین پر ہونیوالے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔حکام کے مطابق حملے میں داعش کا ہاتھ لگ رہا ہے تاہم فی الوقت کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی

Related Articles

Back to top button