پیوٹن خطرناک ترین بیماری کا شکار، یوکرین جنگ کی کمانڈ روسی  خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپی جانے کا امکان

وقت اشاعت:1مئی2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن  ڈی سی ۔ پیوٹن خطرناک ترین بیماری کا شکار، یوکرین جنگ کی کمانڈ روسی  خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپی جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہےپیوٹن کی کینسر کی سٹیج خطرناک شرح کو چھونے والی ہے ۔ بہت سی ایسی علامات ہیں جو یہ ثابت کر رہی ہیں کہ پیوٹن کا کینسر خطرناک سٹیج کی جانب جا سکتا ہے تاہم ڈاکٹروں کا ایک  پینل مسلسل ان کی نگرانی کر رہا ہے ۔ ڈیلی میل کے مطابق  سرجری جلد متوقع ہے اور اس دوران یوکرین جنگ کا اختیار روسی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپا جا سکتا ہے جو پیوٹن کے قریبی دوست ہیں ۔ ایسے میں یہ بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ آئینی طور پر صدر کی غیر موجودگی پر اختیار  وزیراعظم کو دیا جا تا ہے مگر اس معاملے میں پیوٹن صرف اپنے دوست  پر انحصار  کر رہے ہیں۔

پیوٹن کے دوست نکولائی پیٹرو شیف حکومت میں خاصا اثر رسوخ رکھتےہیں ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن میں اٹھارہ ماہ قبل مرض کی علامات نمودار ہوئی تھیں۔ ان کو ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ گلینڈ کینسر ہے اور وہ شیزو فرینیا کے بھی مریض ہیں ۔

واضح رہے کہ روسی صدارتی محل ہمیشہ سے پیوٹن کی خرابی صحت کے حوالےسے خبروں کی تردید کرتا رہا ہے۔ڈیلی میل نے اس حوالے سے ان کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں ان کے بیٹھنے کے انداز سےا ندازہ لگایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ کینسر سے لڑ رہے ہیں