سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ ن لیگ نے فوج سے این اے 249کے بیلٹ بکسوں کا تحفظ مانگ لیا ، مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست میں کہا حلقے کے ووٹوں کے تھیلے فوج کی تحویل میں دے دیں ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق ن لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور درخواست دی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 کے بیلٹ بکسوں کی حفاظت کے لئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں کیونکہ بیلٹ بکسوں میں ردو بدل کا خدشہ ہے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ضمنی الیکشن کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمیشن فوری اپنی تحویل لے۔ ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشات ہیں ۔ یہ سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے ۔ درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک تمام انتخابی مواد رینجرز یاپاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا جنہوں نے صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔