علی اکبر، سپر لیڈ نیوز، حویلی لکھا ۔ چھوٹے شہروں میں ایس او پیز پر عمل کےلئے پولیس کے مثالی کام سامنے آئے ہیں ۔ پنجاب کے متعدد اضلاع ، تحصلیوں میں پولیس نےآگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے ۔ اس دوران محکمہ پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ بالخصوص چھوٹے شہروں میں آگاہی کے لئے مقامی تھانوں ، چوکیوں میں پولیس اہلکار متحرک ہیں اور کورونا پھیلاؤ روکنے کے لئے اپنے طور پر کام کر رہےہیں ۔
نمائندہ سپر لیڈ نیوز نے حویلی لکھا میں ایک ایسے ہی پولیس اہلکار سے گفتگو کی اور کورونا کےخلاف اقدامات کے حوالےسے اپنے معمولات سے آگاہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا رانا محمد امین کی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی حویلی لکھا ظفر مہار نے شہر میں گشت کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔
سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں انچارج پولیس چوکی ظفر مہار نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کا مقصد عوام کی جان کو محفوظ بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جن کاروبار کو حکومت کی طرف سے بند کیا گیا ہے وہاں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ حکومتی اجازت سے کھلی دکانیں بھی ایس او پیز کا خیال رکھ رہی ہیں۔
اسی طرح سپر لیڈ نیوز نے کورونا ایس او پیز کی پاسداری میں پولیس کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے کہروڑ پکے کے علاقے کا انتخاب کیا۔ نمائندہ سپرلیڈ نیوز سے گفتگو میں ایس ایچ او اقبال ندیم نے کہا کہ محکمہ پولیس خود بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے مگر جوانوں کا عزم بلند ہے ۔ شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کرایا جارہا ہے ۔