پاکستانی سفارتکاروں کی سرزنش پر وزیراعظم کا یو ٹرن

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پاکستانی سفارتکاروں کی سرزنش پر وزیراعظم کا یو ٹرن، عوامی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انکا مطلب تمام سفیروں کو غلط کہنا نہیں تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم نے  عوامی سوالات کا ٹیلی فونک جواب دیتے ہوئے جہاں عوامی مسائل اور کرپشن کا ذکر کیا وہیں سفیروں کو دیئےگئے لیکچر پر بھی وضاحت پیش کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو برا نہیں کہاتھا۔ البتہ امور خارجہ سے متعلق گفتگو براہ راست نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے خطاب سے یہ تاثر گیا کہ شاید میں سب کی سرزنش کر رہا ہوں ۔ کشمیر کے مسئلے پر ہمارے سفارتخانے بہترین کام کر رہے ہیں  بلکہ کشمیر کا مسئلہ انہی کی وجہ سے اجاگر ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل تمام سفیروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا تھا اور سفیروں کو مخاطب کر کے کہا تھاکہ ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں ۔ سفیر ملاقات کےلئے دستیاب نہیں ہوتے ۔ اوور سیز پاکستانیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ عمران خان نےسفیروں سے سرمایہ کاری لانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ سپرلیڈ نیوز ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کے بعد دنیا بھر میں موجود پاکستانی  سفارتخانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور شاہ محمود قریشی پر واضح کر دیا تھا کہ  وزیراعظم کا یہ رویہ قابل قبول نہیں ۔ آئندہ ایسی کانفرنس برداشت نہیں کریں گے ۔