جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان  نے بڑا اعلان کر دیا، شہباز شریف کو باہر  جانے دینے کے عدالتی  فیصلے کی مخالفت کر دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق منگل کو عوامی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ملک کالوٹا پیسہ واپس کردیں ۔ چاہے میری حکومت چلی جائے  این آر او نہیں دوں گا۔ ٹی ٹیز کے کیس میں شہباز  شریف بھی بھاگنا چاہتے ہیں۔ جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب  میں کہا کہ  چینی مافیا کو بھی این آر او نہیں ملنے والا۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ۔ میں یقین دلاتاہوں کہ ہر صورت انصاف ہوگا۔ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ مریم نواز کے نام  پر لندن میں 4 محلات ہیں ۔ تیس سال  سے ملک میں تباہی مچی ہے ۔ڈھائی سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی ۔ماضی میں نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، جسٹس سجاد علی شاہ کو بھاگ کر جان بچاناپڑی۔جسٹس منیر کے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا   ۔ طاقتور کو قانون کے تابع لانا بڑا جہاد ہے۔ مافیاز کے خلاف کامیابی سے لڑ رہے  ہیں۔کچھ وزرا تسلی بخش کام نہیں کررہے اس لیے انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔