BREAKING

معروف مزاح نگار ،انکل سرگم کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے

سپر لیڈ نیوز ، اسلام آباد۔ معروف مزاح نگار ،انکل سرگم کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے۔ مرحوم  دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں  ہوسکی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق   فاروق قیصر نے انکل سرگم کے کردار سے خوب شہرت سمیٹی ۔ انہوں نے دیگر پتلی کردار بھی تخلیق کئے جو نوے کی دہائی میں بے حد مقبول ہوئے ۔ فاروق قیصر بلندپایہ  مصنف،کالم نگار ،کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر  بھی تھے ۔ انہوں نے ٹیلی وژن سے منسلک شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فاروق قیصر  31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔  انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں رومانیہ کی یونیورسٹی سے گرافک آرٹس اور امریکی   یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی وی میں ان کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل تھی ۔ انہوں نے پروڈکشن کی متعدد اصلاحات متعارف کرائیں ۔ فاروق قیصر تدریس کے شعبے سے بھی  منسلک رہے۔ انہیں     تمغہ حسن کارکردگی   اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے  بھی نوازا گیا۔ پی ٹی وی کا مشہور پروگرام کلیاں ان کی پہچان بنا  

Related Articles

Back to top button