SUPER LEADS

سعودی حکومت چینی ویکسین کو تسلیم کرنے سے انکاری، پاکستانی عازمین حج پریشان

وقت اشاعت :23مئی2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ سعودی حکومت چینی ویکسین کو تسلیم کرنے سے انکاری، پاکستانی عازمین حج پریشان ، پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر سعودی حکومت سے درخواست کر دی ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق سعودی حکومت نے حجاج کی آمد  کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کر رکھا ہے ۔ سعودی حکومت نے چینی ویکسین کو اپنی فہرست میں نہیں رکھا جبکہ پاکستانی چینی ویکسین پر ہی انحصار کر رہےہیں ۔ اس ضمن میں  پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ عمرہ اور حج کے لیے جانے والے پاکستانی شہریوں کی لازمی ویکسین کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سعودی عرب سے کہا گیا ہے کہ اپنی منظور شدہ  فہرست  میں چینی ویکسین کو بھی   شامل کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے  کہا ہم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ ڈاکٹر دوبارہ ویکسی نیشن کی اجازت نہیں دیتے ۔ پاکستان میں اس وقت چینی ویکسین ہی دستیاب ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے آسٹرازینیکا ، سپتنک اور فائزر کمپنی کی ویکسی نیشن کو ہی اپنی فہرست میں رکھا ہے یعنی کوئی بھی شہری جو حج یا عمرہ کرنے کے لئے آئے وہ انہی کمپنیوں کی ویکسین لگوانے کا مجاز ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں زیادہ تر چینی ویکسین، سائنو فارم ، سائنو ویکس لگائی جارہی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button