فوج نکالتے ہی جرمنی نے مزار شریف میں قائم قونصلیٹ بند کر دیا

وقت اشاعت :7جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ فوج نکالتے ہی جرمنی نے مزار شریف میں قائم قونصلیٹ بند کر دیا ، پینٹاگون کے مطابق افغانستان سے نوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکہ اور اتحادیوں  کے افغانستان سے انخلا میں اچانک تیزی آگئی ہے ۔راتوں رات ہی  کئی بیس کیمپ خالی ہو گئے ۔ جرمنی نے جیسے ہی اپنے آخری کمانڈروں کو جہازمیں سوار کرایا اسی وقت ہی قونصلیٹ بند کرنے کی خبر آگئی ۔

خبرایجنسی کے مطابق جرمنی اپنی فوج کا افغانستان سے انخلا گزشتہ ہفتےمکمل کرچکاہے تاہم چند کمانڈر کابل میں موجود تھے ۔ 2016میں ہونےوالےخودکش حملے کے بعد سے جرمن قونصلیٹ بھی فوجی بیس میں ہی موجود تھا۔

دوسری جانب امریکی فورسز نے صرف حساس سامان کو ساتھ لے جانا گوارا کیا ۔دیگر غیر اہم تنصیبات وہیں چھوڑ دی ہیں جس کے بعد کئی علاقوں میں شہریوں نے یہ سامان لوٹ لیا ۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر نے کہا امریکا راتوں رات جانے کے بجائے ہمیں بتا دیتا ہم سامان لٹنے سے بچا لیتے ۔

فوج نکالتے ہی جرمنی نے مزار شریف میں قائم قونصلیٹ بند کر دیااس خبر پر افغان میڈیا نے بھی فورسز کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔