SUPER LEADS

اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس کیوں لی؟

وقت اشاعت :18جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے کرسرپرائز دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رجوع کیا اور موقع پر ہی درخواست واپس لے لی ۔ اس سے پہلے راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت تحریک لائیں گے اور بارہ جون کو ہونے والی قانون سازی کو مسترد کرائیں گے ۔

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی  جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بارہ جون کوعجلت میں قانونی بل پاس کرائے گئے ۔ اکیس بل پاس ہونے پر تحفظات ہیں ۔اپوزیشن کی مخالفت کو دیکھا ہی نہیں گیا۔ عجلت میں قانون سازی کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف مذکورہ تحریک لانی پڑی ۔ درخواست واپس لیتے ہوئے اپوزیشن  نے مزید کہا کہ حکومت نے اس دن کی قانون سازی میں نظر ثانی کے لئے کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے جس میں دونوں جانب سے ارکان اسملبی مل بیٹھ کر مسئلے حل کریں گے

Related Articles

Back to top button