افغان طالبان نے نئی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا،32وزرا شامل ، جیلوں میں قید رہنماؤں کو بڑی وزارتیں مل گئیں

وقت اشاعت :8ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغان طالبان نے نئی عبوری  حکومت کا اعلان کردیا،32وزرا شامل ، جیلوں میں قید رہنماؤں کو بڑی وزارتیں مل گئیں

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  نئی کابینہ میں بتیس ارکان شامل ہوں گے ۔ قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند  ہیں ، نائب وزیراعظم  اول ملابرادر اور  عبد السلام حنفی نائب وزیر اعظم  دوم   ہونگے ۔ قاری فصیح الدین  افغانستان کے نئے آرمی چیف بنا دیئے گئے ہیں جو برسو ں جیل کاٹ کر آئے ہیں ۔ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ ہونگے ۔خیر اللہ خیرخواہ کو وزارت اطلاعات مل گئی ۔ دفاع کی عبوری ذمہ داریاں ملا یعقوب سنبھالیں گے ۔طالبان نےامر بالمعروف و نہی عن المنکر کے نام سے نئی وزارت بھی شکیل دے دی ۔۔شیخ محمد خالد  اس وزارت کو لیڈ کریں گے ۔