بیلاروس کی اپوزیشن رہنما ماریہ کولس نکوواکو گیارہ سال قید کی سزاسنادی گئی

وقت اشاعت :7ستمبر 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، منسک۔بیلاروس کی اپوزیشن رہنما ماریہ  کولس نکوواکو گیارہ سال قید کی سزاسنادی گئی، امریکا کاسخت ردعمل سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بیلا روس میں حکمران جماعت نے سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو دھر لیا اور انہیں جیل بھجوا دیا۔ بیلا روس کی اپوزیشن رہنما نے گزشتہ برس  صدر مملکت  کیخلاف ہونیوالے مظاہروں کو لیڈ کیا تھا۔ ان پر ہجوم کو اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ جج نے بغاوت کی دفعات کو بھی ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے ۔ ماریہ اور ان کے ساتھی  اپوزیشن رہنما میکسم کیخلاف انتہاپسندی اورغیرقانونی طریقے سے اقتدار میں آنے کی فرد بھی لگائی گئی ہے ۔ میکسم کو 10سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔دونوں اپوزیشن رہنما ان الزامات  کی تردید کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قراردےچکے ہیں ۔ ادھرامریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نےاپوزیشن رہنماکو دی جانیوالی  سزا کو شرمناک قراردیدیا