ڈسکہ ضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ افسر تعینات کر ائے گئے، الیکشن کمیشن

وقت اشاعت :16مارچ2021

سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ افسر تعینات کر ائے گئے، الیکشن کمیشن  نے اپنا بیان سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی ۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بدانتظامی کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈالتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائےگئے   تحریری جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا پنجاب حکومت نے سلیکٹڈ افسران تعینات کر کے انتخابات کو متنازع بنایا۔ ذوالفقار ورک  پر پابندی لگائی گئی ہے مگر پھر جان بوجھ کر

انہیں ڈی ایس پی ڈسکہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی  جو سمجھ سے باہر ہے ۔ انتخابی عمل کے دوران حکومتی عہدیداروں ،  سکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کیں ۔پولنگ والے دن  حالات پر نظر رکھنا پولیس کی بھی ذمہ داری تھی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے امیدواروں نے بھی اپنے جواب عدالت میں جمع کرادیے۔