شادی والےگھرمیں قیامت،چھت گرنےسے 8افرادجاں بحق

وقت اشاعت :19 نومبر

شادی والےگھرمیں قیامت،چھت گرنےسے 8افرادجاں بحق  ہو گئے ۔ واقعہ پارا چنار میں  پیش آیا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریبات جاری تھیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات کے وقت اچانک بوسیدہ چھت زمین پر آگری ۔ جس کے نتیجے میں دس افراد ملبے تلے دب گئے ۔ دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ  آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے میں بیس افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے  ۔دلخراش  واقعہ پارہ چنار کے علاقے   پیواڑ غنڈی  خیل میں پیش آیا۔

 محنت کش  میر غلام   کے بیٹے کی شادی  کی خوشیاں منائی جارہی تھیں۔ رشتہ داروں کی بڑی تعداد جمع تھی  ۔ واقعے کے بعدمقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت  ملبہ ہٹانے کاکام شروع کیاجس کے بعد ریسکیو اہلکار پہنچے اور امدادی کام شروع کئے  ۔