SUPER LEADS

طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں ، عمران خان

وقت اشاعت :26جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں ، عمران خان  نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں  پھر تہلکہ مچا دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ڈو مور کا پرانا مطالبہ مسترد کر دیا ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ آئندہ سے پاکستان یہ مطالبہ نہیں ماننے والا۔ افغانستان  میں طالبان کے خلاف کارروائی کا امکان بھی  انہوں نے واضح الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے لئے جو کچھ ہوا کرے گا۔۔ مگر افغان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔ ماضی میں یہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے اگر ایسا ہوا تو افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی ۔

پورے پاکستان کا متفقہ فیصلہ ہے،فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیے،عمران خان

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ پورے پاکستان کا  متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم کوئی فوجی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ۔ ماضی میں پاکستان کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ امریکا کی مدد کی یہاں تک کے اپنی بساط سے بڑھ کر کا م کیا ۔ ہمیں بدلے میں ڈومور کا کہا گیا۔ امریکا سمجھتا تھا کہ امداد کے بدلے پاکستان اس کی خواہش پر کام کرے گا جیسا کہا جائے گا ویسا ہی کیا جائے گا مگر اب ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکا سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی باوقار تعلقات   کا فروغ چاہتا ہے تاکہ تعلقات وسعت اختیار کریں اور اس کی واضح سمت ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔افغانستان میں امن کے لئے پاکستان بھرپور کردار نبھائے گا مگر عسکری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حق نہیں ۔

Related Articles

Back to top button